بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چار افراد کو گرفتار کر لیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے دو مختلف علاقوں میں ایک ڈرائیور سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک تلاشی کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا ۔انہیں بھارتی پولیس نے سربل کے علاقے میں ہندو امرناتھ یاترا کے لیے نصب چہرے کی شناخت کے نظام (ایف آر ایس) کے ذریعے مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں الرٹ جاری کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔یہ تینوں افراد سربل کے علاقے سے گزر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاریاں چہرے کی شناخت کے نظام کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاع اور بعد ازاں تصدیق کی بنیاد پر کی گئیں۔
دریں اثناءبھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے نوگام میں ٹینگن بائی پاس کے قریب ایک گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس نے تین سی آر پی ایف اہلکاروں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیاتھا۔





