مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بڈگام کی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس وداع، شہید رہبر علیٰ کو خراج عقیدت پیش

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن شرعی شیعیان نے ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے موقع پر آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک پ±روقار مجلس وداع کا انعقاد کیا، جس میں علماء، ذاکرین، معززین علاقہ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مجلس کی صدارت انجمن شرعی شیعیاں کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی او ر اسکا آغاز شہید رہبر معظم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی سے ہوا۔ بعدازاں انجمن کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ پیش کرتے ہوئے شہید رہبر کی استقامت، اسلامی بیداری، امت مسلمہ کے اتحاد، حق و انصاف اور مظلوم اقوام کی حمایت پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق بھی شریک تھے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میںکہا کہ شہید رہبر معظم کی زندگی کا اصل پیغام اتحاد امت، استقامت، حق و انصاف اور مظلوموں کی حمایت ہے۔ انہوں نے شہید رہنما کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آغا سید حسن کو ایران جانے سے روکنے اور انکا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات ضبط کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کی۔
آغا سید حسن موسوی الصفوی نے اپنے خطاب میں شہید رہبر معظم کو عصر حاضر کی عظیم ترین دینی، فکری اور انقلابی شخصیات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی حق، عدل، عزت امت، مظلوم اقوام، بالخصوص فلسطین، کی حمایت کے لیے بے مثال استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت سے مزاحمت کی تحریک کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے، اور رہبر معظم کا فکر، پیغام، قربانی اور استقامت رہتی دنیا تک آزادی، عزت، خودداری اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں شہید رہبر معظم کی نماز جنازہ، تشییع اور تدفین کے موقع پر لاکھوں افراد کی تاریخی، بے مثال اور والہانہ شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہید رہبر معظم کے افکار آج بھی امت مسلمہ کے دلوں میں زندہ ہیں۔
شہید رہبر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے اختتام پر آغا سید حسن موسوی الصفوی کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ بڈگام سے ایک عظیم الشان پ±رامن جلوس برآمد کیا گیا، جس میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button