مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت

accident in kashmirسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ایک سڑک حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت پانچ افرادکی موت ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ سرینگر لہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس کے قریب ایک گاڑی جس میں کم از کم سات افراد سوار تھے، ایک کھائی میں جاگر ی۔انہوں نے کہاکہ حادثے میں چار افرادجن کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا اور گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں دو دیگر مسافرزخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثناء ضلع پونچھ کے علاقے منڈی میں ایک 30سالہ خاتون جس کی شناخت پروین بیگم کے نام سے ہوئی ہے، لکڑیاں جمع کرنے کے دوران پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہو گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button