تعزیت
کشمیری آزادی پسند کارکن کے والد کا مقبوضہ کشمیر میں انتقال

اسلام آباد: کشمیری آزادی پسند کارکن خالد شبیر کے والد حاجی غلام محمد نائیک کا بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں انتقال ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مرحوم 78 سالہ حاجی غلام محمد نائیک جماعتِ اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے رکن اور ضلع ڈوڈا کے علاقے کاشفی گڑھ کے رہاءشی تھے۔مرحوم شعبہ ایجوکیشن سے منسلک رھے تھے اور پیشے سے ریٹائرڈ لیکچرار تھے۔کشمیری کارکن خالد شبیر اس وقت پاکستان کے شہر اسلام آباد میں مقیم ہیں، جو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے اپنے خاندان سے دور ہیں۔
کشمیری برادری نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیکئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔







