بی جے پی، آرایس ایس، وی ایچ پی کئی برسوں سے رام مندر ٹرسٹ میں خوردبرد کر رہی ہیں، کانگریس

دہرادون:کانگریس کے جنرل سیکرٹری سی وینو گوپال نے ایودھیا کے رام مندر میں نذرانوں کی چوری پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وینو گوپال نے ریاست اترا کھنڈ کے دو روزہ دورے کے آخری روز دارلحکومت دہرا دون میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی ، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ اور وشوا ہندو پریشد کئی سالوں سے رام مندر کے نام پر عطیات جمع کر رہی ہیں اور ٹرسٹ کے سونے اور رقومات میں خوردبرد کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمار ا ایک ہی سوال ہے کہ نذرانوں کی چوری کیلئے کون ذمہ دار ہے۔وزیر اعظم اس معاملے پر آخر کیوں خاموش ہیں ۔
سی وینو گوپال نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ دو برس میں لوگوں کو کئی مایوسیوں میں مبتلا کیا ہے ، بے روز گاری ، مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت ان بنیادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہے ۔




.jpg)