بھارت

نئی دلی :نماز جمعہ ادا کرنیوالے مسلمانوں پردلی پولیس کا لاتوں سمیت وحشیانہ تشدد

WhatsApp Image 2024-03-08 at 6.52.12 PM

نئی دلی :بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ۔ بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے سڑک کے کنارے نما ز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کو لاتوں سمیت وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نئی دلی کے علاقے اندر لوک میں پیش آیا ہے جب سڑک کے کنارے جمعہ کی نماز ادا کرنے پردلی پولیس کے 2ہیڈ کانسٹیبلوں نے مسلمانوں کو تھڈوں اور تھپڑوں سمیت تشددکا نشانہ بنایا اورانہیں گھسٹینا شروع کردیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ ویڈیو میں دونوں پولیس اہلکاروں کو سڑک پر نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کو لاتیں اور تھپڑ مارتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے ۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ دونوں مسلمانوں کو فوری طورپر اپنی نماز ترک کرکے وہاں سے چلے جانے کا حکم دیتے ہیں ۔مسلمانوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں کی اس کارروائی پر شدید غم وغصہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اندرپوری پولیس چوکی کے انچارج کو فوری طور پر معطل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button