مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

جموں:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید نوجوان کی شناخت عارف حسین کے نام سے ہوئی ہے، جسے ضلع کے علاقے بھدرواہ میں جئے۔گنڈوہ روڈ پر کارروائی کے دوران معمولی تلخ کلامی پر ایس او جی اہلکاروں نے شہید کردیا۔ایک پولیس افسر کے مطابق ایک ایس او جی اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عارف حسین کوشہید کیا جبکہ فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔کارروائی کے دوران بھارتی فورسز نے ایک عالم دین کو بھی گرفتار کیاہے۔بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اضافی دستے بھدرواہ شہر میں تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ علاقے کی تمام سڑکیں بند ہیں اور میڈیا کی علاقے تک رسائی محدودکردی گئی ہے ۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button