بھارت
مہاراشٹر : ہندوتوا غنڈوں نے مسلم نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا

ممبئی: بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست مہاراشٹر ریاست میں ہندو توا غندوں تین مسلم نوجوانوں کو ایک کھمبے سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ غنڈوں نے ان پر بجلی کے تار چوری کرنے کا بے بنیاد الزام لگا یا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ 10 جولائی کو کھرولا گاو¿ں میں پیش آیا ہے ۔ متاثرین کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں ۔ غنڈوں نے انہیں ایک کھمبے سے باندھا اور بیلٹ، بجلی کی تاروں اور پلاسٹک کے پائپوں سے بے رحمی سے مارا پیٹا۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میںہندو تواغندوں کو مسلم لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔لڑکوں کے اہلخانہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی تو غنڈوں نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے اس دوران مسلم مخالف نعرے بھی لگائے۔







