مقبوضہ کشمیر: بھارتی افواج کی گھروں پر چھاپو اور تلاشیاں کی کارروائیاں جاری

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کابڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، جاری کریک ڈاؤن کے دوران بھارتی افواج نے سرینگر، اسلام آباد، بڈگام، بارہ مولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ، کولگام، شوپیان اور سوپور کے علاقوں میں حریت کارکنوں کی رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں کیں جبکہ وادی کشمیر بھر میں مختلف مقامات اور سڑکوں پر لوگوں کی تلاشی لی گئی۔
۔قبوضہ کشمیر میں شدید نگرانی، چوکیوں کو مضبوط کیا جانا اور وسیع پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں اور بھارتی افواج نے دو رہائشی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیاہے۔ تقریباً 3,500 افرادکو بھارتی پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔
مقبوضہ علاقے کے متعدد علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فورسز نےمکینوں کو ہراساں کیا اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچایا۔
لوگوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ اہم سڑکوں اور شہروں کے داخلی راستوں پر اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کوخاص طور پر سرینگر، اسلام آباد، بارہ مولہ، بڈگام، پلوامہ، کولگام، شوپیان اور دیگر اضلاع میں گاڑیوں بشمول گاڑیوں اور راہگیروں سے پوچھ گچھ اورانکی جانچ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر کے ترجمان نے کہا ہےکہ وادی کشمیر بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ قابض افواج نے نگرانی تیز اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔







