مقبوضہ جموں وکشمیر :عدالتوں میں 4 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی عدالتوں میں چار لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا” راجیہ سبھا “میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزارت قانون و انصاف نے کہا کہ 16 جولائی 2026 تک مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ میں 44ہزار5سو 95 مقدمات زیر التوا تھے، جن میں 33ہزار 9سو 50 مقدمات ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التوا تھے،13ہزار 5سو 14، 5 سال سے زائد عرصے سے ،6ہزار 1سو 33،دس برس سے زائد عرصے سے ،395بیس برس سے زائد عرصے سے جبکہ چار مقدمات 30برس سے زائد عرصے سے زیر التوا تھے۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ضلعی اور ماتحت عدالتوں میں 3لاکھ 64ہزار 8سو مقدمات زیر التوا ہیں۔ ان میں سے 2لاکھ 58ہزار 8سو 80 مقدمات ایک سال سے زائد عرصے سے ، 20ہزار 7سو 65مقدمات دس برس سے زائد عرصے سے ،654بیس برس سے زائد عرصے سے جبکہ 45مقدمات 30برس سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔






