مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں 25جولائی (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے دعویٰ کیاکہ دونوں اضلاع میں ورکنگ باﺅنڈری کے قریبی علاقوں میں مشتبہ ڈرون دیکھے گئے جس کے بعدبھارتی فوج اور پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے کارروائیاں شروع کیں۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ فوجیوںنے ضلع سانبہ کے علاقے وجے پور میں ترور گاو¿ں کی فضاﺅں میں کوئی شے پرواز کرتے ہوئی دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور مشتبہ ڈرون کو ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں چک نلوا گاو¿ں کے اوپر کچھ دیر کے لیے منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔حکام نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے دونوں مقامات پر جامع تلاشی کارروائیاں شروع کیں تاکہ مشتبہ ڈرون سرگرمی سے منسلک کسی بھی ممکنہ پے لوڈ یا دیگر مواد کا پتہ لگایا جا سکے۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں آپریشن جاری تھا۔حکام نے بتایاکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت اکثر مبینہ ڈرونز، دراندازی کی کوششوں اور سیکورٹی سے متعلق دیگر دعوے کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ورکنگ باو¿نڈری اور کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں فوجی کارروائیاں اور نگرانی کو بڑھانے کا جواز پیش کرتی رہتی ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں سے اکثر مقامی باشندوں کو طویل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فوجی کارروائیوں میں اضافہ اور سرحدی دیہات میں خوف کی فضا پیدا ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button