مقبوضہ جموں و کشمیر

برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعدبھارتی فورسز نے 2108 کشمیریوں کوشہید کیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے 2016 میں ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 46 خواتین سمیت 2108 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج برہان وانی کے یوم شہادت پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے 364 کشمیریوںکو جعلی مقابلوں میں یادوران حراست شہید کیاگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹوں اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 30,318 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پیلٹ گن کے استعمال سے کم از کم 9500 زخمی ہوئے جن میں سے کم از کم 115 اپنی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ کم از کم 1800 کشمیری جن میں زیادہ تر نوجوان، بچے، لڑکیاں اور خواتین شامل ہیں، پیلٹ گنوں کا نشانہ بنے۔ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت 2016 میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی اور بھارتی فوجیوں نے چند ماہ میں 150 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اورہزاروں کو زخمی اورگرفتارکیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button