بھارت

اتر پردیش: پولیس کا ”سی جے پی“رضا کار محمد جنید کے گھر پر چھاپہ، والد کو پکڑ کر لے گئی

لکھنو: ریاست اتر پردیش کے شہرغازی آبا د کے ایک مسلم شخص کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کو پولیس نے محض اس وجہ سے ہراساں کیا ہے کیوں کہ وہ دلی کے جنتر منتر پرکاکروچ جنتا پارٹی والوں کو کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرتا رہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمدجنید نامی شخص نے جنتر منتر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اترپردیش پولیس نے اسکے گھر پر چھاپہ مارا اور ارکان خاندان کو پکڑ کر لے گئی ہے ۔پولیس جنید کے والد کو اپنے ساتھ لے گئی اور ارکان خاندان کے بینک پاس بک بھی لے گئی۔ پولیس کی اس انتقامی کارروائی پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے ۔ سی جے پی کے ترجمان اعلی سوروداس نے اس کی مذمت کی ۔ سماج وادی پارٹی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مستقبل میں جب تاریخ لکھی جائے گی تو آمروں کا سیاہ ریکارڈ بڑے حروف میں رقم کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button