مقبوضہ جموں و کشمیر

پی ڈی پی کا 5 اگست کو مظاہروں کا اعلان

دفعہ 370 بحالی کا مطالبہ دہرایا

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے 5 اگست کوجموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کی بحالی کے حق میں پرامن مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سلسلے میں ایک قرارداد منگل کو پارٹی کے 27 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منظور کی گئہ۔پارٹی نے دفعہ 370اور 35 اے اور ان آئینی ضمانتوں کی بحالی کے لیے آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا جو جموں و کشمیر کی منفرد شناخت اور خودمختاری کی محافظ تھیں۔ پی ڈی پی نے سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی، کالے قوانین کے غلط استعمال کے خاتمےاور عوام کے جمہوری حقوق کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔ پارٹی 5 اگست کو ضلعی سطح اور پورے خطے میں پرامن مظاہرے کرے گی تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ دہرایا جا سکے۔قرارداد میں دیگر مطالبات میں لائن آف کنٹرول کے پار تجارت اور سفری راستوں کو دوبارہ کھولنا، بھارتی افواج کا شہری علاقوں سے انخلا، پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے علیحدہ ڈویژنل اکائیاں بنانااور قدرتی وسائل میں منصفانہ حصہ بشمول کم از کم دو بڑے پن بجلی منصوبوں کی منتقلی یا مناسب معاوضہ شامل ہیں۔پی ڈی پی نے ایک لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی مہم کا بھی مطالبہ کیا اور کشمیری پنڈتوں اور دیگر کمیونٹیز کی بحفاظت واپسی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button