جموں
مقبوضہ جموں وکشمیر: ضلع پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے۔ ایک سکول عمار ت اور کئی گھر منہدم ہو گئے اور بہت سے گھروں میںدراڑیں پڑ گئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گائوں سروتی جبران میں شدید بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائینڈنگ ہوئی ہے ، زمین سرکنے کی وجہ سے صورتحالانتہائی سنگین ہو چکی ہے ۔ پوری بستی خطرے کی زد میں ہے ۔ کئی گھر گرچکے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید کے گرنے کا خدشہ ہے۔ لوگ مسلسل خوف اور غیر یقینی کی کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔
مکینوں نے حکام سے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔





