جموں

جموں:ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ مچ جانے سے 12ہندو یاتری ہلاک، 20زخمی

جموں 01 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ریاسی کے علاقے کٹرمیں ویشنو دیوی مندر میں آج صبح بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم 12 ہندو یاتری ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھگدڑ کی اطلاع ملتے ہی بھارتی پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو وشنو دیوی نارائنا ہسپتال سمیت کئی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بھگدڑ نئے سال کے پہلے دن مندر میں یاتریوں کے بھاری رش کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ واقعے کے بعد مندر کی یاترا کو روک دیا گیا ہے۔
مقبوضہ علاقے کے پولیس چیف دلباغ سنگھ نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ صبح 2بجکر 45بجے کے قریب پیش آیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ویشنو دیوی کی درشن کو آنے والوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں لوگ ایک دوسرے کو دھکے مارنے لگے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
ویشنو دیوری مندر جموںخطے کے ضلع ریاسی میں 5ہزار 2سو فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور عام طور پر ہر سال تقریباً دس لاکھ ہندو اس کی یاترا کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button