مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ: زمین دھنسنے سے 18 مکان تباہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ کے گاﺅں آری سرہوتی میں زمین دھنسنے سے 18 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ متاثرہ مکانات سے احتیاطی اقدام کے طور پر تقریباً 100 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
تحصیلدار مینڈھر راہول بسوترا نے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو اور دیگر متعلقہ ٹیمیں نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button