بھارت

طلباء کے گھروں میں غنڈے بھیج کر معافیاں منگوانے کی کوشش کی گئی،راہول گاندھی

نئی دلی:کانگریس کے سابق صدر اورپارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پرامن طور پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خواتین مظاہرین کے گھروں میں غنڈے بھیج کر انکی زبردستی معافی منگوانے کی کوشش کی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے طلباء کے ساتھ نئی دلی کے جن پتھ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلباء نے آئین ، تعلیمی نظام اور ملک کے مستقبل کیلئے آواز اٹھائی ، مظاہرین نے کسی قسم کا تشدد نہیں کیا لیکن اسکے باوجود ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں ، انہیں مارا پیٹا گیا اور انہیں اب بھی مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوںنے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے لہذا کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ راہول گاندھی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کارروائی ان کے علم کے بغیر ہوئی تو وہ اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ہیں اور اگر یہ ظالمانہ کارروائی ان ہی کے حکم پرہوئی ہے تو پھر وہ اسکے ذمہ دار ہیں ، دونوں صورتوں میں جوابدہی امیت شاہ ہی کی بنتی ہے ۔
راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے آکر اس معاملے پر سوالات کا سامنا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button