بھارت

سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر حملے کے 42برس مکمل

لندن میں سکھوں کی بھارت کیخلاف فریڈم ریلی

لندن :سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر بھارت کے حملے کے 42برس مکمل ہونے پر لندن میں سکھوں نے بھارت مخالف فریڈم ریلی نکالی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لندن کے معروف سیاحتی مقام ٹریفالگر اسکوائر پر بھارت مخالف فریڈم ریلی میں ہزاروں سکھوں نے شرکت کی۔ریلی میں شرکت کیلئے ہزاروںسکھ لندن پہنچے جن میں خواتین اور بچوں کے بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ فریڈم ریلی کے سبب سینٹرل لندن کی فضا ”راج کرے گا خالصہ اور بن کے رہے کا خالصتان ”کے نعروں سے گونج اٹھی۔ریلی کے شرکا نے ہائیڈ پارک کے قریب ویلنگٹن آرچ سے ریلی کا آغاز کیا، شرکا بکنگھم پیلس کے سامنے سے ہوتے ہوئے ٹریفالگر اسکوائر پہنچے۔ریلی کے شرکا سے سکھ رہنمائوں نے خطاب کیا اور برطانیہ سے سکھوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سکھ دربار صاحب پر حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے، بھارت نے 1984 میں سکھوں کا بیدردی سے قتل عام کیا، سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سکھ رہنمائوں کا مزیدکہنا تھا کہ دربار صاحب پر حملے کیلئے برطانوی معاونت کے حوالے سے لیبر پارٹی نے تحقیقات کی ہامی بھری تھی لیکن آج تک سکھ اس رپورٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔گزشتہ دنوں برطانیہ میں کرپان پر پابندی لگانے کے حوالے سے بعض شرکا نے کہا کہ سکھ پرامن قوم ہیں اور کسی ایک شخص کی غلطی پر پوری کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button