مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر-جموں شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک معطل

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ
سرینگر-جموں نیشنل ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اودھمپور-چنانی سیکٹر میں درمتھل-دیوال کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بند ہو گیایے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جخانی اور دیوال-سمرولی میں بھی ٹریفک متاثرہوئی ہے اور گاڑیوں کو سنگل لین کے ذریعے گزارا جا رہا ہے۔قابض حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے گزرتے ہوئے احتیاط برتیں اور جب تک سڑک کو بلا روک ٹوک آمد و رفت کے لیے محفوظ قرار نہ دیا جائے، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
کشمیر جانے والے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے تازہ ترین ٹریفک ہدایات ضرور دیکھ لیں اور شاہراہ کے لینڈ سلائیڈنگ والے حصوں سے گزرتے ہوئے محتاط رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button