مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 7جنوری تک ملتوی کر دی

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضماعت پر سماعت اگلے برس 7جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ کو این آئی اے نے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔ این آئی اے نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عدم دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔ دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ شبیر احمدشاہ گزشتہ آٹھ برس سے زائد عرصے سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں ۔ ” این آئی اے“ نے انکے خلاف سینکڑوں صفحات پر مشتمل فرد جرم دائر کر رکھی ہے لیکن وہ سینئر حریت رہنما کےخلاف آج تک ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button