مودی حکومت نے نصابی کتب کی تیاری کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم میں ”آرایس ایس” سے وابستہ افراد شامل کر لیے
حزب اختلاف کا سخت ردعمل، حکومت ملک کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، راشٹریہ جنتا دل، کانگریس

نئی دلی: حزب اختلاف نے ”این سی ای آر ٹی” کی جماعت 11اور 12کی پولیٹیکل سائنس کی نصابی کتب کی تیاری کے لیے تشکیل دی گئی نظر ثانی شدہ ٹیکسٹ بک ڈیولپمنٹ ٹیم پر بی جے پی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حزب اختلاف نے کہاکہ حکومت نے جو ٹیم تشکیل دی ہے اس میں آرایس ایس سے وابستہ افراد شامل کیے گئے ہیں اور یوں وہ ملک کے مستقبل کیساتھ کھیل رہی ہے۔ راشٹریہ جنتادل کے رکن پارلیمنٹ منوج کمارجھا نے تعلیمی مواد تیارکرنے کے عمل میںآر آرایس سے وابستہ افراد شامل کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ ان ہی لوگوںاورتنظیموںکوشامل کررہے ہیں جنہوں نے تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کیا ہے ، کیا آپ نے سمجھا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کیا چاہتی ہے ؟ ایک ایسا نظام جو صاف وشفاف امتحانات پر مبنی ہو، ایسا تعلیمی نظام جو روز گار فراہم کرے اور جوجامع نوعیت کا ہو۔ناگپورمیںتربیت یافتہ لوگوںکو شامل کر کے آپ کھل کر اپنے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں ، آپ ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ کانگریس رہنما منی شنکر ایئر نے کہاکہ وہ اس پیش رفت پرحیران نہیں ہیں۔ آر آیس ایس اور بی جے پی ملک کے تمام اداروں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔





