بھارت

بھارتی فوج کا تربیتی طیارہ بہار میں گر کر تباہ

پٹنہ بھارت 28 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی آرمی آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی کا ایک طیارہ آج( جمعہ ) ریاست بہار کے ضلع Gaya میں ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے Gaya انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر Bangajeet Sahaکے حوالے سے بتایا کہ دونوں ٹرینی پائلٹ محفوظ ہیں۔ساہا نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک گاو¿ں سے متصل کھیتوں میں اس وقت پیش آیا جب پائلٹوں نے ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی۔گاو¿ں والوں نے طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا تووہ موقع پر پہنچے اور کیڈٹس کو باہر نکالا۔ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ فنی خرابی کی نوعیت جس کی وجہ سے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ماہرین کی جانچ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button