بھارت

”ایس آئی آر“ کا مقصد بی جے پی کو انتخابات جیتنے میں مدددینا ہے، کپل سبل

نئی دلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ”ایس آئی آر‘ (انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی) کا مقصد بی جے پی کو انتخابات جیتنے میں مدد دینا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کپل سبل نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس آئی آر کے تحت بڑی تعداد میں نام کاٹے جانے پر پابندی لگا دے۔ انہوںنے کہا کہ مختلف ریاستوں میں جاری ایس آئی آر کا مقصد بی جے پی کو الیکشن جیتنے میں مدد دینا ہے ۔ کپل سبل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنٹس مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور بڑی تعداد میں انکے نام کٹوا رہے ہیں لہذا سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ اس پر روک لگائے ۔ انہوںنے یہ بیان انگریزی روزنامہ ”انڈین ایکسپریس “ کی اس رپورٹ کے تناظر میں دیا جس میں کہا گیا تھا کہ جھارکھنڈ کے ضلع گودا میں بی جے پی ایجنسٹس مسلم ووٹروں کے نام کٹوا رہے ہیں۔\

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button