مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ”این ایچ ایم ‘ ‘ ملازمین نے ہڑتال میں 72 گھنٹے کی توسیع کر دی

مطالبات کے تئیں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے سبب ہڑتال، احتجاج میں توسیع ناگزیر ہے،”کوآرڈینیشن کمیٹی “

سری نگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کو حل کرنے میں حکام کی ناکامی کے خلاف اپنی جاری ہڑتال اور احتجاج میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں اور وادی کشمیر میں این ایچ ایم ملازمین کا ”آرڈینیشن کمیٹی “کے زیرِ اہتمام 72 گھنٹے کی ہڑتال کا آج تیسرا اور آخری دن منایا۔ اس احتجاج میں این ایچ ایم کے مختلف پروگراموں سے وابستہ ملازمین نے شرکت کی۔
بھارتی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی مثبت ردعمل یا ٹھوس یقین دہانی کے فقدان کے باعث کوآرڈینیشن کمیٹی نے متفقہ طور پردونوں مقامات وادی کشمیر اور جموں میں ہڑتال کو مزید 72 گھنٹے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ علاقے کے صحت کے نظام کے لیے برسوں کی مخلصانہ خدمات کے باوجود ملازمت کے تحفظ،سماجی تحفظ اور متعلق دیگر امور پر این ایچ ایم ملازمین کے جائز خدشات تاحال برقرارہیں۔
72گھنٹے کی ہڑتا ل میں ضلعی اور بلاک ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جس میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اور انتظامی عملے کے مختلف پروگراموں سے وابستہ ملازمین نے مظاہروں میں حصہ لیا۔
کمیٹی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی مثبت ردعمل کے مسلسل فقدان کی وجہ سے ہڑتال میں توسیع ناگزیر ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد ان ہزاروںملازمین کے لیے باوقار اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے جنہوں نے برسوں تک عوامی صحت کے نظام کی خدمت کی ہے۔
NHM ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں ڈویڑن کے چیف ترجمان ڈاکٹر حامد پرے نے کہاہمیں امید تھی کہ متعلقہ حکام ان 72 گھنٹوں کے دوران مثبت اور ٹھوس ردعمل کا مظاہرہ کریں گے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ہے۔ لہذا، کوآرڈینیشن کمیٹی نے احتجاج کو مزید 72 گھنٹے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
این ایچ ایم ”ا یمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر ڈویڑن“ کے چیف ترجمان عبدالرو¿ف نے کہاملازمین نے بے پناہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن ٹھوس ردعمل نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے پاس اپنے جمہوری احتجاج کو جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ کمیٹی نے حکام پر زور دیا کہ وہ 72 گھنٹے کی اضافی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین کے دیرینہ مطالبات کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button