مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ”این ایچ ایم‘ ‘ ملازمین نے ہڑتال میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کر دی

انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ہم احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہیں،”کوآرڈینیشن کمیٹی “

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حل میں بھارتی انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف اپنی جاری ہڑتال اور احتجاج میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔
جموں اور وادی کشمیر میں این ایچ ایم ملازمین کا ”آرڈینیشن کمیٹی “کے زیرِ اہتمام 72 گھنٹے کی ہڑتال کا گزشتہ روز تیسرا اور آخری دن منایا۔ احتجاج میں این ایچ ایم کے مختلف پروگراموں سے وابستہ ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاپ اور انتظامی عملہ شریک ہیں۔
بھارتی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی مثبت ردعمل یا ٹھوس یقین دہانی کے فقدان کے باعث کوآرڈینیشن کمیٹی نے متفقہ طور پردونوں مقامات وادی کشمیر اور جموں میں ہڑتال کو مزید 72 گھنٹے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ علاقے کے صحت کے نظام کے لیے برسوں کی مخلصانہ خدمات کے باوجود ملازمت کے تحفظ،سماجی تحفظ اور متعلق دیگر امور پر این ایچ ایم ملازمین کے جائز خدشات تاحال برقرارہیں۔
کمیٹی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی مثبت ردعمل کے مسلسل فقدان کی وجہ سے ہڑتال میں توسیع ناگزیر ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد ان ہزاروںملازمین کے لیے باوقار اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے جنہوں نے برسوں تک عوامی صحت کے نظام کی خدمت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button