مقبوضہ جموں و کشمیر

آغاروح اللہ کا احتجاج کرنے والے ویٹرنری انٹرنز کے ساتھ اظہار یکجہتی، مطالبات کی حمایت

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے گاندربل کیمپس میں احتجاج کرنے والے ویٹرنری انٹرنز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ امتیازی سلوک کے خاتمے اور وظیفوں میں اضافے کے ان کے مطالبات پر فوری طور پرتوجہ دی جائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویٹرنری انٹرنز گزشتہ چھ روز سے کیمپس میں جموں و کشمیر ویٹرنری اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے بینر تلے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ لوگ بھارت میں ویٹرنری انٹرنز کو دی جانے والی سہولیات کے مساوی مراعات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا ماہانہ وظیفہ 6 ہزار سے 9 ہزار روپے ہے جس میں کئی برسوں سے اضافہ نہیں کیا گیا۔انٹرنز وظیفہ بڑھا کر 20 ہزار سے 23 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔آغاروح اللہ نے مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری ماہرین اپنے شعبے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انہیں باعزت وظیفے اور محفوظ حالات فراہم کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے ماہانہ صرف 6 ہزار روپے تک وظیفہ دینے کے جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول میں کئی سال صرف کرنے والے طلبہ سے اتنی معمولی رقم پر کام کرنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔رکن پارلیمنٹ نے میڈیکل انٹرنز اور ریزرویشن کے حوالے سے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب حکومت کو ان لوگوں کی شکایات سننی چاہئیں جنہوں نے اسے منتخب کیا ہے۔روح اللہ نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو اٹھاتے رہیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button