بھارت

بھارت :پنجاب میں پولیس اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی کوشش، دو گاڑیاں تباہ

 

چندیگڑھ :بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع فاضلکا میں ایک پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ دھماکہ رات تقریباً 2 بجے جلال آباد پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر ہوا۔دھماکے کی شدت سے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں کھڑی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔پولیس نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کیے۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تصدیق کی گئی کہ یہ گرینیڈ حملہ تھا۔پولیس کے مطابق 2 افراد کو گرفتار کیا گیا اور دونوں کی شناخت کرلی گئی۔ تاہم حکام نے گرفتار افراد کی شناخت، حملے کے مقصد اور ممکنہ تنظیمی وابستگی کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں۔
مودی حکومت ایسے تمام واقعات کا الزام خالصتان نواز سکھ علیحدگی پسند تنظیموں پر عائد کرتی آئی ہے۔ جس کے باعث متعددسکھ رہنما خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔تاہم بیرون ملک بھی سکھ رہنما محفوظ نہیں ہیں۔ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی” را “کے ملوث ہونے کے شواہدسابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خود پیش کیے تھے جبکہ امریکہ میں بھی ایک سکھ رہنما کے قتل کی سازش عین وقت پر پکڑی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button