بھارت

بھارت :اتر پردیش میں 100سال پرانے قبرستان پر بلڈوزر چلا دیا گیا

کانپور:بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑ میںتقریبا 100سال پرانے قبرستان کو مسمار کر دیا گیا جس کے خلاف مقامی رہائشیوں اور قبرستان کمیٹی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مذکورہ قبرستان تقریبا ایک صدی سے موجود تھا اور کئی دہائیوں پراناتاریخی ریکارڈ اس کے قبرستان ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ قبرستان کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ انہوں نے اراضی اور اس کی حیثیت سے متعلق دستاویزات حکام کے پاس جمع کرائی تھیں، تاہم ان کے اعتراضات کے باوجود مسماری کی کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران قبروں اور چار دیواری کے ڈھانچوں کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر استعمال کیے گئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔قبرستان کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ اراضی قانونی طور پر خریدی گئی تھی اور اس کے ارکان کے پاس قبرستان کی ملکیت اور حیثیت سے متعلق دستاویزات موجود ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ معاملہ متنازعہ ہونے کے باوجود مسماری کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔اس واقعے نے مقامی رہائشیوں میں قدیم قبرستانوں کے تحفظ اور مذہبی یا اجتماعی املاک کو مسمار کرنے سے قبل اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔قبرستان کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں اپنی قانونی جنگ جاری رکھے گی اور قبرستان کی باقی ماندہ اراضی کے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات کرے گی۔کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں مسلمانوں کی املاک اور مذہبی مقامات کوجن میں مساجد، مزارات، زیارات، تعلیمی ادارے، قبرستان اور رہائشی املاک شامل ہیں، مسمار کرنے یا قبضے میں لینے کے لیے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔یہ اقدامات مسلم برادری کو سماجی اور معاشی طور پر کمزور کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔ بی جے پی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے بھارت میں ہندوتوا نظریے پر مبنی اقدامات اقلیتوںکو متاثر کر رہے ہیں، لہذا ان ظالمانہ اور فرقہ وارانہ کارروائیوں سے اقلیتوں کی شناخت اور حیثیت کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی توجہ ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button