مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی افواج کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تلاشی آپریشن

 

سرینگر :بھارتی افواج نے غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
بھارتی فوج، پیراملٹری اور خصوصی آپریشن گروپ کے اہلکاروں اور ولیج ڈیفنس گارڈز نے ادھم پور، ریاسی، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرےاور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔
بھارتی افواج نے ریاسی، راجوری اور ڈوڈہ اضلاع کے مہور، پونی، بھدرواہ اور کندی علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ وی ڈی جی اہلکاروں نے مشکوک افرادکی نقل و حرکت کادعوی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔
بھارتی افواج نے گزشتہ ہفتے دو نوجوانوں کےجعلی مقابلے میں قتل کے بعد بسنت گڑھ، ماجلٹا اور بھلیسا علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کی تھیں۔
اسلام آباد، شوپیاں، بڈگام اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی آزادی پسند کارکنوں کے خلاف محاصرے اور تلاشی آپریشن اور شناخت کی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی قابض افواج ان علاقوں پر کنٹرول برقرار رکھنے اور آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیوں نے بھارتی مسلح افواج کی موجودگی اور سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا ہے، جس سے مقبوضہ علاقے میں جنگی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button