مقبوضہ جموں و کشمیر

اروناچل پردیش میں ڈیم مخالف مظاہرین کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، سونم وانگچک

بھارتی صدر سے مداخلت کی اپیل

لیہہ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پریش میں ڈیم مخالف مظاہرین کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ا نہوںنے مظاہرین کو ڈرانے دھمکانے کیلئے علاقے میںفوج کی بھاری تعیناتی پر شدید تشویش کااظہار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وانگچک نے 3 نومبر کو بھارتی صدر کو لکھے گئے ایک خط میں سیانگ وادی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ میگا ڈیم کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور علاقے میں فورسز کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے نوجوان کارکنوں کی گرفتاریوں، لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں اور مقامی رہائشیوں پر دباو¿ ڈالے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی پرامن مخالفت کرنے والے مقامی لوگوں کو ’ملک دشمن‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے بجائے متاثرہ برادریوں کے خدشات اور حقوق کے حوالے سے زیادہ حساسیت کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
وانچک نے سیانگ دریا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دریا مقامی لوگوں کی ثقافتی شناخت، روایات اور ذریعہ معاش کے ساتھ گہرائی سے جڑا ہوا ہے۔
وانگچوک نے بھارتی صدر سے اپیل کی کہ ڈیم منصوبے کے بارے میں کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل حکومت اور متاثرہ برادریوں کے درمیان مکالمے کا راستہ ہموار کیا جانا چاہیے۔
اروناچل پردیش میں مجوزہ ‘سیانگ میں کثیر المقاصد ڈیم منصوبے کو’آدی’ برادری کی جانب سے مسلسل مخالفت کا سامنا ہے۔ مقامی باشندوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس میگا ڈیم کی تعمیر سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور ان کی آبائی زمینوں اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button