بھارت

بھارتی فوج حساس تنصیبات کے تحفظ کے لیے اینٹی ڈرون اسٹیل جال نصب کررہی ہے

نئی دہلی : بھارتی فوج میدانی علاقوں میں حساس عمارتوں کے تحفظ کے لیے کثیر سطحی اینٹی ڈرون اسٹیل جال کے پردے تیار کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارتِ دفاع کی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر 863 ڈرون دراندازی کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میںسے 854 واقعات پنجاب اور راجستھان میں پیش آئے۔اس عرصے کے دوران مبینہ طور پر 237 ڈرون مار گرائے گئے جن میں پانچ جنگی نوعیت کا سامان، 72 منشیات اور 161 بغیر کسی سامان کے تھے۔
25 ستمبر کو بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق تقریباً 37 میٹر لمبی اور 20 میٹر چوڑی ان سکرینوں میں مختلف اقسام کے اسٹیل جال کی تین الگ الگ تہیں شامل ہوں گی۔ ان تہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا تاکہ آنے والی فضائی اشیا کو مرحلہ وار روکنے، ان کی طاقت کم کرنے اور بتدریج قابو میں کرنے کا عمل ممکن ہو سکے۔
یہ دفاعی نظام ابتدائی طور پر مغربی سیکٹر کے کئی مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔ بیرونی تہہ میں چھپاو¿ اور کیموفلاج کی خصوصیات شامل ہوں گی تاکہ بصری اور حرارتی نشانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ ان ڈھانچوں کا مقصد ڈرونز کے جھنڈ کی صورت میں ہونے والے حملوں کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرنا اور پہلے سے موجود اینٹی ڈرون اقدامات جن میں بندوقیں، لیزر اور جیمرز شامل ہیں، کو مزید مو¿ثر بنانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button