APHC

حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھارتی پالیسی کی مذمت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کے سیاسی تنازعے سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے فوجی طاقت کے استعمال اور جنگی طرزِ عمل اختیار کرنے کی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کو جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے اس سیاسی مسئلے کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے حل کرنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان نے بھارت کی بی جے پی حکومت پر زور دیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مشکل صورتحال کے باوجود حقِ خود ارادیت کے اپنے مطالبے پر ثابت قدم ہیں اور اپنی سیاسی خواہشات کی تکمیل کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور کنٹرول لائن کے نزدیک علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور بھارتی فوج اور پولیس افسران کے دوروں پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کے کشمیردشمن عزائم کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کے باعث نہتے عوام جنگ کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ حریت ترجمان نے افسوس کا اظہارکیا کہ حریت قیادت سمیت سینکڑوںکشمیری طویل عرصے سے مسلسل نظربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت حریت تنظیموں سے وابستہ آزادی پسند کارکنوں کے عزم کو توڑنے اوراپنے مقصد سے ان کی وابستگی کو کمزور کرنے کی کوشش کے تحت انہیں مسلسل نظربند رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قید کی مشکلات کے باوجود نظربند حریت کارکن اپنے نصب العین پر ثابت قدم ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button