مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : سڑک حادثے میں 5افراد جاں بحق

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 5 افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔
ضلع کے سرحدی علاقے کرناہ میں ایک سومو گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔قابض حکام کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد ریائے کشن گنگا کے کنارے پہنچ گئی ۔حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طور پر ٹنگڈار کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعدازاں انہیں سرینگرکے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق ہونے والوںمیں محمد ادریس اور ان کا9 ماہ کاشیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کاخدشہ ہے ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے سڑ ک حادثات روز کا معمول بن چکا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button