کرناٹک:بی جے ہی انتخابی فہرستوں سےمزید5 لاکھ ووٹرز کو خارج کرنے کی سازش کر رہی ہے: وزیراعلیٰ شیوکمار
بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل-ایس کے رہنما خصوصی نظرثانی کے ذریعے انتخابی فہرستوں سے تقریباً 50 لاکھ ووٹرز کو حذف کرنے کی مجرمانہ سازش میں ملوث ہیں۔
ڈی کے شیوکمار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ان افراد کے خلاف مقدمات درج کرے جو فارم 7 کی درخواستوں کے ذریعے اقلیتوں، شیڈول کاسٹس، شیڈول ٹرائبس، پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے اہل ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک می خصوصی نظرثانی کے عمل کے دورانن ایک کروڑ 7لاکھ ووٹرز کے نام پہلے ہی انتخابی فہرست سے خارج کیے جا چکے ہیں اور 45 لاکھ ووٹرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب انتخابی فہرستوں سے مزید 50 لاکھ ووٹرز کوخارج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی اور جنتا دل (ایس) کے کارکنوں نے کئی اسمبلی حلقوں میں بوتھ لیول افسران کو ووٹرز کی تفصیلات سے پہلے سے بھرے ہوئے فارم 7 کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جس کا مقصد ووٹرز کوحذف کروانا ہے۔
انہوں نے کہاکہیہ ایک مجرمانہ سازش اور فرقہ وارانہ نفرت پیدا کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بڑھانے کی منظم کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابلشوار میں ایسی 1,600 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ وجے پورہ میں 14,000 اور بھالکی میں 3,244 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق، بعض حلقوں میں 5,000 سے 10,000 ووٹرز کو حذف کرنے کی بھی کوششیں کی گئیں۔
انہوں نے ریاستی الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایف آئی آرز درج کرکے جامع تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔









