اسلام آباد 07 جون (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پاامن و استحکام ممکن نہیں ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیر سٹر سلطان آسٹریا کے محقق مارکس گاسٹر Markus Gauster سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا …
تفصیل۔۔۔کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
باغ آزادکشمیر06جون(کے ایم ایس) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بات آج آزاد جموں و کشمیر کے علاقے باغ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیریک جان دو قالب اور لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ملک کی جان ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس
اسلام آباد 06 جون (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء مصدق عادل کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر محمود احمد ساغر کے زیر صدارت ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے مصدق عادل …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام دعائیہ مجلس
اسلام آباد 05جون(کے ایم ایس) اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر محمود احمد ساغر کے زیر صدارت ایک دعائیہ مجلس منعقد کی گئی ۔ مجلس کے شرکاء نے غیر قانونی طور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ فردوس کی خوشدامن اور غلام محمد صفی کے داماد جاوید احمد کے والد کے ایصال …
تفصیل۔۔۔اگست 2019کے اقدامات کو 1400دن مکمل ہونے پر آزاد کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرہ
مظفرآباد 05جون(کے ایم ایس) بھارت کی طرف سے5اگست 2019کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 1400دن مکمل ہونے پرمظفر آباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 5اگست 2019کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف ختم نبوت چوک پر ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے سیاہ پرچم لہرائے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر اقوام متحدہ اور …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں بچوں کو قتل اورگرفتارکررہی ہے : پاسبان حریت
مظفرآباد 04جون(کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں وکشمیر نے” جارحیت کے شکار بچوں کے عالمی دن”کے موقع پر کہاہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں بچوں کو قتل اورگرفتارکررہی ہے اوران پر تشدد اورپیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔ پاسبان حریت جموں وکشمیر نے مظفر آبادمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ 33سال میں سینکڑوںبچوں کو شہیدکیاگیا جبکہ فوجی کارروائیوں میں ہزاروں بچے زخمی ہوچکے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ …
تفصیل۔۔۔آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی نے 15ویں آئینی ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی
مظفرآباد03جون(کے ایم ایس) آزادجموں و کشمیرکی قانون ساز اسمبلی نے 15ویں آئینی ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ہے جس کے تحت حکومتی وزراء کی تعداد میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرچوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 15ویں ترمیم کا مسودہ پیش کیا گیا۔وزرا ء کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کاخواتین رہنمائوں کو سینٹرل جیل سرینگرمنتقل کرنے کی مذمت
اسلام آباد03جون(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے جھوٹے مقدمات میں پھنسائی گئی خواتین حریت رہنمائوں یاسمین راجہ اور زمرودہ حبیب کو سرینگر تھانے سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، مشعال ملک
مظفرآباد02جون (کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ٹوڑ رہی ہے۔ مشعال حسین ملک جو جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے اسیر سربراہ محمد یاسین ملک کی …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کے قتل کی سازش کرنے پرفسطائی مودی حکومت کی شدید مذمت
اسلام آباد 29مئی(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیرشاخ نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو عدلیہ کے ذریعے قتل کرنے کی سازش کرنے پرفسطائی مودی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ بھارت …
تفصیل۔۔۔