اسلام آباد 16 مارچ (کے ایم ایس)” پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن “(پی سی او) کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ مشعال ملک آج اسلام آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام ”بھارتی …
تفصیل۔۔۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرکاکشمیر کاز کے لئے ملکر آواز اٹھانے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ
اسلام آباد15مارچ(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیرکے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے سیاسی اختلافات کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیرکے مظلوم عوام کے لئے اپنی آواز بلندکرنے پرتمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان کے سینٹ کی گولڈن جوبلی منانے کے لیے خصوصی طورپر منعقد کئے گئے یادگاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ یہ …
تفصیل۔۔۔بھارت تحقیقاتی اداروں کوکشمیریوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہا ہے،محمود ساغر
اسلام آباد 14 مارچ(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے، ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے اور انہیں خوف و دہشت کانشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ، عزیر غزالی
مظفر آباد13مارچ(کے ایم ایس) پاسبانِ حریت جموں و کشمیرکے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیر عوام کے جذبہ حریت سے بوکھلاہٹ کاشکار ہو کر مقبوضہ علاقے نہتے شہریوں کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ عزیر غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے …
تفصیل۔۔۔کشمیری حریت کارکن عبد الوحید زرگر مظفر آباد میں وفات پاگئے
مظفر آباد13مارچ(کے ایم ایس) مظفر آباد میں نوجوان کشمیری حریت کارکن عبد الوحید زرگر المعروف عادل حرکت قلب بند ہونے کی و جہ سے وفات پاگئے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کی تحصیل بانہال کا رہائشی عبد الوحید زرگرنے2003 میں بھارتی ظلم و ستم سے تنگ آکر مظفر آباد ہجرت کی تھی ۔گزشتہ شب اچانک سینے میں درد کی شکایت محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا:کل جماعتی حریت کانفرنس
سرینگر09مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گااوروہ بہت جلد بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ تنازعہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔جنیوا: حسن بنا نے شرکاءکو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا
جنیوا 08 مارچ (کے ایم ایس)جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے جاری 52ویں اجلاس کے موقع پر کشمیری نمائندے حسن بنا نے شرکا کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ حسن بنا نے اس موقع اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ خرم پرویز جیسے انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کی مسلسل حراست درحقیقت عالمی برادری کی ناکامی ہے۔ …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد کی سینٹر مشاہد حسین سیدسے ملاقات
اسلام آباد07مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں حریت رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد نے آج اسلام آباد میںکشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینرمشاہد حسین سید سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ مشاہد حسین سیدنے اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی …
تفصیل۔۔۔کشمیری وفد نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو مودی حکومت کی بے دخلی مہم سے آگاہ کیا
جنیوا07مارچ(کے ایم ایس)کشمیری نمائندہ وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل(یو این ایچ آر سی)کے 52ویں اجلاس کے موقع پر ترقی کے حق کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سعد الفرارغی سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے خصوصی نمائندے کو نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے انسداد تجاوزات کے نام پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسماری اور بے دخلی …
تفصیل۔۔۔محمود ساغر کی طرف سے یاسمین راجہ اور زمردوہ حبیب کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپوں کی مذمت
اسلا م آباد 07مارچ(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمائوں یاسمین راجہ اور زمرودہ حبیب کے گھروں پر چھاپے اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ گزشتہ بھارتی پولیس نے سرینگر میں یاسمین راجہ اور زمرودہ حبیب کے گھروں پر …
تفصیل۔۔۔