تازہ ترین

آزاد کشمیر

حکومت آزاد جموں وکشمیر کا سید علی گیلانی کی برسی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

حکومت آزاد جموں وکشمیر کا سید علی گیلانی کی برسی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

مظفر آباد31اگست(کے ایم ایس) حکومت آزاد جموں و کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی کل باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ مرحوم قائدکی کشمیر کاز کے لیے خدمات کے اعتراف میں کئی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کی طرف سے کل کشمیر ہاوس اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ …

تفصیل۔۔۔

قائد انقلاب سید علی گیلانی کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام

قائد انقلاب سید علی گیلانی کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام

راولپنڈی30اگست(کے ایم ایس) تحریک آزادی جموں وکشمیرکے عظیم قائد سید علی گیلانی کے پہلے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے راولپنڈی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کا اہتمام تحریک حریت جموں کشمیر نے کیا تھا اور اس میں حریت رہنمائوں ، کارکنوں اوردیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت تحریک جموں وکشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی …

تفصیل۔۔۔

راولاکوٹ : شہدائے دوتھان کو شاندار خراج عقیدت

راولاکوٹ : شہدائے دوتھان کو شاندار خراج عقیدت

راولاکوٹ 30اگست (کے ایم ایس ) مقررین نے راولاکوٹ آزاد جموں و کشمیر میں شہدا دوتھان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مقررین نے راولاکوٹ میں یوم شہدا دوتھان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی منصفانہ اور جائز جدوجہد آزادی کو اجاگر کرکے ان کی آواز کو دنیا تک …

تفصیل۔۔۔

قابض انتظامیہ کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت

قابض انتظامیہ کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت

اسلام آباد 26 اگست (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق 5اگست …

تفصیل۔۔۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مرحوم مشتاق وانی، ڈاکٹر اعلیٰ کوخراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مرحوم مشتاق وانی، ڈاکٹر اعلیٰ کوخراج عقیدت

اسلام آباد 26 اگست(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے حریت رہنماو¿ں ایڈووکیٹ مشتاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلی مرحوم ٰکو ان کی وفات کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ ریفرنس کی صدرات کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر کہا …

تفصیل۔۔۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کی طرف سے 1990 کے بعد کے مہاجرین کے لیے مختلف پیکجوں کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کی طرف سے 1990 کے بعد کے مہاجرین کے لیے مختلف پیکجوں کا اعلان

مظفرآباد19 اگست (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے 1990 کے بعد کے کشمیری مہاجرین کے لیے مختلف پیکجز کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیکجز میں 100 تارکین وطن بچوں کو سرکاری ملازمتیں، 2000 روپے کی گرانٹ شامل ہے۔ تعلیم اور شادیوں کے لیے 1.5 ملین، قرضوں کی گرانٹ اور امبور پناہ گزین کیمپ میں لڑکیوں کے مڈل اسکول …

تفصیل۔۔۔

فسطائی مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندو توا حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، مشعال ملک

فسطائی مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندو توا حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، مشعال ملک

اسلام آباد 19 اگست (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن (پی سی او) کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اب نریندرمودی کی فسطائی حکومت علاقے کو ہندو تواراج میں لانے کے لیے نام نہاد اسمبلی انتخابات میں بھارتی شہریوں کو حق رائے دہی دے رہی ہے۔ مشعال ملک نے آج اسلام آباد میں جاری ایک …

تفصیل۔۔۔

مظفرآباد میں بھارت مخالف ریلی

مظفرآباد میں بھارت مخالف ریلی

مظفرآباد19 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند محمد علی حسین کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج مظفرآباد میں بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے محمد علی حسین کو منگل کو کوٹ بھلوال جیل سے جموں کے علاقے ارنیا میں لے جا کر جعلی مقابلے میں شہیدکر دیا تھا۔ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف آزاد جموں و کشمیر میں ریلیوں کا انعقاد

مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف آزاد جموں و کشمیر میں ریلیوں کا انعقاد

مظفرآباد 15اگست(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں کشمیرشاخ کے رہنمائوں اور مہاجرین کشمیر نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے کئی دیگر شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالیں۔ ریلیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایسی ہی ایک تقریب سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔شرکا ء نے آزادی کے حق …

تفصیل۔۔۔

پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

اسلام آباد 14اگست(کے ایم ایس) پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پراسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقادکیاگیا۔ تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔ تقریب میں حریت رہنمائوں کے علاوہ سعودی عرب سے آنے والے مہمان غلام نبی بٹ اورراجہ پرویزنے شرکت …

تفصیل۔۔۔