اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبےYousef Aldobeay نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یوسف الدوبے نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر …
تفصیل۔۔۔بھارت 5اگست2019کے غیرقانونی اقدامات واپس لے: نمائندہ خصوصی اوآئی سی
اسلام آباد11اکتوبر(کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے کہا ہے کہ کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے جس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے یہ بات سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ 5اگست2019کے …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیائی خطے کے امن و استحکام کو درپیش اہم ترین چیلنج ہے ، سعودی وزیر خارجہ
نیویارک 21ستمبر (کے ایم ایس) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن و استحکام کو درپیش اہم ترین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن کے موقع پراسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل …
تفصیل۔۔۔او آئی سی رابطہ گروپ کاحق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ
نیویارک 21ستمبر (کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیرکا اجلاس سیکریٹری جنرل کی صدارت میں منعقد …
تفصیل۔۔۔او آئی سی کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت
جدہ 25 اگست (کے ایم ایس) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ملکوں کے نمائندوں کے ایک اجلاس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس کا اہتمام او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید فواد شیر نے کیا تھا۔ اجلاس میں یہ مطالبہ دہرایا گیا کہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش
نواکشوٹ ( موریطانیہ ) 17مارچ (کے ایم ایس )اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے موریطانیہ کے دارلحکومت نواکشوٹ میں ایک اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ منظور کیا ہے جس تنازعہ کشمیر پر او آئی سی کے اصولی موقف کی توثیق کرتے ہوئے 5اگست …
تفصیل۔۔۔وزیر اعظم کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کاخیرمقدم
اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کو سراہا ہے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے ملاقات کی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نومبر 2021میں یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے …
تفصیل۔۔۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور او آئی سی کے سربراہ کا مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال
مظفرآباد11 دسمبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ نے آج (اتوار) دارلحکومت مظفر آباد میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تینوں رہنماﺅں نے دیرینہ تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ او آئی سی …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر” او آئی سی“ کی ترجیحات میں شامل ہے، حسین براہیم طحہٰ
مظفر آباد11دسمبر (کے ایم ایس)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر او سی آئی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب دلانے کیلئے دورے پر آئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حسین براہیم طحہ …
تفصیل۔۔۔