نئی دلی 29 مارچ(کے ایم ایس) دلتوں اور عیسائیوں کی قومی کونسل نے نئی دلی کے علاقے جنتر منتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مسیحی برادری اور مسلمانوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کونسل کے صدر وی جے جارج نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسیحی برادری اور مسلمانوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے …
تفصیل۔۔۔ہریانہ:گائورکھشکوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں زبردستی بند کرادیں
چندی گڑھ 29 مارچ(کے ایم ایس) سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بھارتی ریاست ہریانہ کی حکومت کے میڈیا کوآرڈینیٹراشوک چھابڑا اوربی جے پی کے کارکن سمیت گائو رکھشکوںکورمضان المبارک کے دوران ضلع پانی پت کے شہر کرشنا پور میں گوشت کی دکانیں زبردستی بند کراتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویڈیو میں گائو رکھشکوں اور اشوک چھابڑا کو ہندو تہوار نوراتری کے نام پر …
تفصیل۔۔۔بھارت: پولیس اہلکار کی شادی کے نام پر خاتون کی عصمت دری
بھونیشور28مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ریاست کے شہر بھونیشور میں خاتون نے پولیس کانسٹیبل پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے سنگین الزامات عائد کیے۔ ملزم کانسٹیبل کی شناخت پریترنجن بہیرا کے طور پر کی گئی ہے۔جب متعلقہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں …
تفصیل۔۔۔بھارت :ہندوتوا دہشت گردوں کا امام مسجد پر جان لیواحملہ ، داڑھی کاٹ دی
ممبئی 28مارچ(کے ایم ایس )بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں جالنہ کے علاقے انوا میں ہندوتوا دہشت گردوں نے جامع مسجد کے امام ،حافظ قرآن حافظ سعیدذاکرابن سعید پر جان لیواحملہ کیا اوران کی داڑھی کاٹ دی۔ حملے میں امام مسجد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے بھوکردن کے ہسپتال لے جایا گیاجہاں سے ڈاکٹروں نے انہیںاورنگ آباد کے ہسپتال ریفر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نماز مغرب کے بعدامام موصوف مسجد سے …
تفصیل۔۔۔بھارت: اڑیسہ میں پیراملٹری اہلکارکی خودکشی ، چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اہلکار زخمی
بھونیشور 28مارچ(کے ایم ایس )بھارتی ریاست اڑیسہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے ایک اہلکارنے خودکشی کر لی ہے۔ سی آر پی ایف اہلکارنے ضلع بارگڑھ کے علاقے پدماپور میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت پرسناجیت پال کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے۔ دریں اثناء بھارت …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا
نئی دہلی 28مارچ(کے ایم ایس) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنے پر بھارت میں بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ سمیت خالصتان کے حامی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف جاری پولیس کریک ڈائون کے دوران کی گئی ہے۔بی …
تفصیل۔۔۔دہلی ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا، شرجیل امام سمیت 9افراد پر فرد جرم عائد
نئی دہلی 28مارچ(کے ایم ایس) نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے جامعہ تشدد کیس میں شرجیل امام، صفورا زرگر، آصف اقبال تنہا اور 8دیگر ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2019کے جامعہ تشدد کیس میں 11ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف پولیس کی طرف سے دائر نظرثانی …
تفصیل۔۔۔مودی کی قیادت میں بھارت کی مسلح فورسزتیزی سے ہندوتوا نظریے سے متاثر ہو رہی ہیں
سرینگر28مارچ(کے ایم ایس) نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت کے تحت آج کے بھارت میں بھارتی فوج کا ہندوتوا نظریے سے متاثر ہونایاسیاست زدہ ہونا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت میں2014میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت کی مسلح افواج تیزی سے ہندوتوا نظریے سے متاثر …
تفصیل۔۔۔اتراکھنڈ میں G-20اجلاس کے موقع پر خالصتان تحریک کے جھنڈے لہرائے جائیں گے
نئی دلی 28مارچ(کے ایم ایس) خالصتان تحریک کی حامی تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ نے مودی حکومت کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے قصبے رام نگر میں G-20اجلاس کے انعقادکے بارے میں خبردار کیا ہے۔ یہ قصبہ تنظیم کے مطابق ہندوستان سے آزادی کے بعد سکھوں کی مستقبل کی ریاست کا حصہ ہوگا۔ سکھ فار جسٹس کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنوں نے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات میں اتراکھنڈ میں G-20اجلاس کے …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی 18جماعتوں کا اتحاد، تحریک چلانے کا اعلان
نئی دلی 28مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں اپوزیشن کی 18پارٹیوں کے قائدین نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے مل کر مودی کی ہندوتوا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قراردیئے جانے اور ان سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کا ایک اہم اجلاس کانگریس کے صدر ملکارجن …
تفصیل۔۔۔