اسلام آباد 20 ستمبر (کے ایم ایس) خالصتان تحریک کے معروف رہنما اور سکھ فار جسٹس کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پوری سکھ قوم بھارت سے آزادی چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے بڑی تعداد میں سکھ اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت …
تفصیل۔۔۔ہم سکھ رہنما کے قتل پر بھارت سے جواب چاہتے ہیں: جسٹن ٹروڈو
اوٹاوا: کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس …
تفصیل۔۔۔پنجاب:کانگریس لیڈر مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک
چندی گڑھ19ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب میں کانگریس کے ایک مقامی لیڈر کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیاہے۔ ریاست کے ضلع موگا میں نامعلوم حملہ آوروں نے کانگریس رہنما بل جیندر سنگھ بلی کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔اس واقعے کی ویڈیو ڈالا گائوں میں کانگریس لیڈر کی رہائش …
تفصیل۔۔۔کینیڈا کے خالصتان ریفرنڈم میں دسیوں ہزار سکھوں کی شرکت
ٹورنٹو11ستمبر(کے ایم ایس) کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں سکھوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی حالانکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اپنے کنیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کوان کے ملک میں سکھوں کی سرگرمیوں کے بارے میں نئی دہلی کی شدید تشویش سے آگاہ کیاتھا۔ خالصتان کی حمایت کے لیے ووٹنگ اتوار کو برٹش کولمبیا کے صوبے سرے میں گرو …
تفصیل۔۔۔ایک اور خالصتان ریفرنڈم کل کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہوگا
وینکوور09ستمبر(کے ایم ایس)ا مریکہ میں قائم سکھوں کی تنظم” سکھزفار جسٹس ”(SFJ)کے زیر اہتمام ایک اور خالصتان ریفرنڈم کل( 10 ستمبرکو)کینیڈا کے شہر وینکوور میں گرو نانک سکھ گوردوارہ میں ہوگا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ وہی گوردوارہ ہے جہاں18جون کو کینیڈاکے سکھ رہنمااور خالصتان کے پرجوش حامی ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیاگیاتھا اور خالصتان نواز سکھ گروپوں نے اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ڈالی …
تفصیل۔۔۔امریکی حکومت 1984کے سکھوں کے قتل عام کو نسل کشی قراردے ، کیلیفورنیااسمبلی کی قرارداد میں مطالبہ
واشنگٹن12اپریل(کے ایم ایس) کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں امریکی کانگریس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 1984 میں بھارتی فوج کے ہاتھوں سکھوں کے قتل عام کو نسل کشیُ کے طور پر تسلیم کرے اور اس کی مذمت کرے۔ یہ قرار داد 22مارچ کو ریاستی اسمبلی کی پہلی منتخب خاتون سکھ رکن اسمبلی جسمیت کور بینس نے پیش کی تھی اور اسے …
تفصیل۔۔۔بیساکھی کے موقع پر بھارت کے 2856سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
اسلام آباد08 اپریل(کے ایم ایس) پاکستان نے” بیساکھی ”کے سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے2,856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے 1974کے مذہبی مقامات کے دورے کے بارے میں پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت جاری کیے ہیں۔نئی دہلی سے جاری کیے گئے ویزے دیگر ممالک سے تہوار میں شرکت …
تفصیل۔۔۔بھارت کا پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے سے انکار
لاہور08 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے” بیساکھی ”کا تہوارمنانے کے لیے پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ یاتری اب واہگہ بارڈر کے ذریعے پیدل پاکستان میں داخل ہوں گے اور پھر بس سے ننکانہ صاحب جائیں گے۔ وہاں سے وہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار …
تفصیل۔۔۔برمنگھم میں خالصتان کے حق میں سکھوں کا احتجاج، امرت پال سنگھ کے ساتھ اظہار یکجہتی
برمنگھم 03اپریل(کے ایم ایس) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں خالصتان تحریک کی حمایت اور بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مذمت کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جو سکھوں میں بڑھتی ہوئی حمایت کی وجہ سے بھارتی حکام کو مطلوب ہیں۔سکھوں نے لیڈی ووڈ کے ڈارنلے روڈ پر واقع …
تفصیل۔۔۔پیرس :بھارت میں سکھوں پر مظالم کے خلاف خالصتان تحریک کے حامیوں کا مظاہرہ
پیرس31مارچ(کے ایم ایس) بڑی تعداد میں سکھوں نے بھارت میں خاص طور پر ریاست پنجاب میں مودی کی فسطائیت کے تحت سکھوں پرظلم و ستم کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گوردوارہ بندھک کمیٹی فرانس اور یورپی سکھ تنظیم کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکا نے امرتپال سنگھ سمیت سکھ رہنمائوں کی تصاویر کے ساتھ خالصتان کے جھنڈے اور پلے کارڈز اور بینرز رکھے ہوئے تھے۔مظاہرین نے امرت …
تفصیل۔۔۔