بھارت

دنیا بھر میں غذائیت کی کمی کے شکار افراد کی سب سے زیادہ تعداد بھارت میں موجود ہے،رپورٹ میں انکشاف

hungry

نئی دلی :دنیا بھر میں خوراک کے تحفظ اور غذائیت سے متعلق ایک عالمی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ عالمی سطح پرغذائیت کی کمی کے شکار افراد کی سب سے بڑی تعداد بھارت میں موجود ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسٹیٹ آف فوڈ سیکیورٹی اینڈ نیوٹریشن ان دی ورلڈ کے عنوان سے یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے خوراک اور زراعت کے ادارے نے یونیسیف سمیت اقوام متحدہ کے دیگرچار اداروں کے تعاون سے تیار کی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں 19کروڑ 46لاکھ سے زائد افراد غذائیت کی کمی شکار ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق انسان اس وقت غذائیت کی کمی کا شکار ہوتا ہے جب اس کی خوراک کی ضروریات پوری نہ ہو رہی ہو اور اس کی خوراک متوازن نہ ہو ۔ غذائی کی کمی دراصل بھوک کے شکار افراد کا ایک اہم اشاریہ ہے ۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ بھارت کی نصف سے زائد تقریبا 55.6فیصدآبادی کو صحت مند غذامیسر نہیں ہے جو کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی ملک میں غذائیت کی کمی کے شکارافراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ اگرچہ بھارت کی آبادی کی بڑی تعداد پیٹ بھرکرکھانا کھاتی ہے تاہم عوام کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کا حصول اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button