کرناٹک یکم نومبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میںحکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاستی وزیر زراعت بی سی پاٹل نے ہندوتوا ذہنیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سوچنا پاگل پن ہے کہ ایک مسلمان رہنمابھارت کا وزیر اعظم بن سکتا ہے۔ کرناٹک کے شہر گڈگ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بی سی پاٹل نے کہا کہ یہ بھارت ہے اور یہاں ایک مسلمان کا وزیراعظم …
تفصیل۔۔۔مدارس کسی بورڈ میں شامل نہیں ہونگے: دارالعلوم دیوبندکا دوٹوک اعلان
دیوبندیکم نومبر(کے ایم ایس) دارالعلوم دیوبند میں منعقدہ را بط مدارس اسلامیہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ مدارس کسی بورڈ سے وابستہ نہیں ہونگے ۔ اجلاس میں کہاگیا کسی بورڈ میں شامل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی مدارس کو کسی حکومتی مدد کی ضرورت ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا یہ بڑا فیصلہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے مدارس کے حالیہ سروے میں دارالعلوم سمیت …
تفصیل۔۔۔بھارت میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے: سابق چیف الیکشن کمیشن ایس وائی قریشی
نئی دلی یکم نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ملک میں نفرت انگیز تقاریر کے بڑھتے ہوئے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی نفرت کی سیاست تیز ہو جاتی ہے۔ وائی قریشی نے نئی دلی میں ایک میڈیا انٹرویو کے دوران افسوس ظاہرکیا کہ جیسے جیسے ملک میں انتخابات …
تفصیل۔۔۔نئی دلی : پولیس کے ”دی وائر” کے ایڈیٹروں کے گھروں پر چھاپے
نئی دلی31اکتوبر(کے ایم ایس) نئی دلی پولیس نے نیوز پورٹل ”دی وائر” کے ایڈیٹرز سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو اور جاہنوی سین کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ صحافیوں کے گھروں پر یہ چھاپے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا کے سربراہ امیت مالویہ کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے دو دن بعد مارے گئے ہیں۔ایم کے وینو نے میڈیا کو بتایا پولیس پیر …
تفصیل۔۔۔بھارت میں غربت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اعداد و شمار حکومتی دعوئوں کی پول کھول رہے ہیں
نئی دہلی 31اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی حکومت فخر سے کہہ رہی ہے کہ بھارت سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور اسے 5ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا خواب پورا ہونے والا ہے لیکن بھوک و افلاس کی عالمی درجہ بندی نے ان دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ سال 2022کے گلوبل ہنگر انڈیکس سے بھارت کی زمینی حقیقت کا پتہ چلتاہے ۔ اس انڈیکس میں …
تفصیل۔۔۔بھارت : گجرات میں پل گرنے سے 141افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
نئی دہلی31اکتوبر(کے ایم ایس) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ایک کیبل پل گرنے سے کم از کم 141افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ گجرات کے قصبے موربی میں دریائے ماچھو پر ایک معلق پل گرنے کے بعد141لاشیں نکالی گئی ہیں، 180افراد کو بچا لیا گیا ہے اور اب بھی متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔راجکوٹ کے کلکٹر ارون مہیش بابو نے میڈیا کو بتایا کہ جائے …
تفصیل۔۔۔اپوزیشن کے ساتھ بی جے پی کی انتقامی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، اکھلیش یادو
لکھنو30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میں سماج واد ی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن کے ساتھ اسکی انتقامی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اکھلیش یادو نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوںکے رہنماﺅں کے وقار کو مجروح کرنے کیلئے انہیں فرضی مقدموں میں پھنسانے کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوںنے کہا …
تفصیل۔۔۔گجرات: پل ٹوٹنے کے باعث کم از کم 32افراد ہلاک
احمد آباد 30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجرات کے ضلع موربی میں آج( اتوار) ایک پل ٹوٹنے کے نتیجے میں کم از کم32افرا د ہلاک جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے۔ مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا۔ اس وقت برج پر تقریبا 400 لوگ موجود تھے جن میں سے سو کے لگ بھگ لوگ ندی میں گرگئے۔ یہ کیبل برج کافی پرانا تھا جسے حال ہی میں …
تفصیل۔۔۔بلقین بانو کے مجرموں کو واپس جیل بھیجا جائے، دہلی کمیشن برائے خواتین
نئی دہلی 30 اکتوبر (کے ایم ایس)دہلی کمیشن برائے خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خطہ لکھا ہے جس میںبلقیس بانو کے تمام مجرموں کو دوبارہ جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے خط میں مجرموںکی رہائی پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ انہوںنے خط کی ایک کاپی اپنے ٹویٹر پر بھی پوسٹ کی ہے ۔ انہوںنے اپنے …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: بی جے پی وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو مٹھائی کے ڈبوں میں ایک ایک لاکھ روپے بطور رشوت دیے
بنگلورو30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے دیوالی کے موقع پر صحافیوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطوررشوت دیے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دس صحافیوں کو یہ رقم مٹھائی کے ڈبوں میں رکھ کر پیش کی گئی ۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کچھ صحافیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ایک ایک لاکھ روپے کی رقم دی گئی …
تفصیل۔۔۔