بھارت

مودی کو خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں میں بھی اچھائی نظر آتی ہے، پرینکا گاندھی

نئی دلی21 اکتوبر (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری اور ریاست اتر پریش کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ انہیں خواتین کے خلاف گھناﺅنے جرائم کرنے والوں میں اچھائی کیوں نظر آتی ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بلقیس بانومعاملے میں رہا ہونے والے دو مجرموں نے پیرول پر …

تفصیل۔۔۔

اترپردیش: سکول کے کچن سے بڑی مقدار میں شراب برآمد

لکھنو21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے ایک گاﺅں موہن بسڈیلا کے ایک پرائمری سکول کے کچن سے بڑی مقدار میں شراب برآمد ہوئی ہے۔ کچن میں شراب پائے جانے کے سنسنی خیز واقعے کے بعد بنیادی تعلیمی افسر (بی ایس اے) نے سکول پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔سکول کے کچن سے 52کارٹن انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے۔ پرائمری سکول کے بچوں …

تفصیل۔۔۔

اروناچل پردیش :بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر میں گر کر تباہ

سیانگ اروناچل پردیش 21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا یک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر ریاست کے ضلع اپر سیانگ میں ٹوٹنگ ہیڈ کوارٹر سے 25 کلومیٹر دور منگنگ گاو¿ں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ اپر سیانگ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس جمر بسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایاحادثہ کی جگہ سڑک کے …

تفصیل۔۔۔

پاکستان نے” ایف اے ٹی ایف“ کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کردیا

اسلام آباد 21 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی منظم مہم کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی …

تفصیل۔۔۔

نئی دلی :پولیس نے چینی خاتون کو گرفتار کر لیا

نئی دہلی 21 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک چینی خاتون کو گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خاتون بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون کی شناخت کائی رو کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ خاتون نیپالی شہری کے طور پر بھارت میں مقیم تھی اور اسے شمالی …

تفصیل۔۔۔

ممبئی: پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے چار ارکان گرفتار کر لیے گئے

ممبئی21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے ضلع رائے گڑھ کے علاقے پنویل سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ٹی ایس حکام نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک سکریٹری، ریاستی ایکشن کمیٹی کا ایک رکن تنظیم کے دو کارکن شامل ہیں ۔ گرفتار …

تفصیل۔۔۔

انڈونیشیا نے 99 بچوں کی موت کے بعد بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت پر پابندی لگا دی

جکارتہ 20 اکتوبر (کے ایم ایس)انڈونیشیا نے تقریباً 100 بچوں کی موت اور گردے کی شدید خرابی کے واقعات میں اضافے کے بعد بھارتی شربت اور مائع ادویات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک حکام غیر رجسٹرڈ میڈیکل سیرپ میں زہریلے اجزاء پر مشتمل ہونے کے شبہ کی تحقیقات مکمل نہیں …

تفصیل۔۔۔

8سالہ دلت لڑکے کو اونچی ذات کے ہندو نے موبائل چوری کے شبہ میں کنویں میں لٹکا دیا

بھوپال 20اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت میںہندوتوا بلوائیوں خصوصا بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرسرپرستی اونچی ذات کے ہندوئوں کو اقلیتی برادریوں کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے اقلیتوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کا اندازہ سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں دکھایاگیا ہے کہ ایک نابالغ دلت لڑکے کو موبائل فون چوری …

تفصیل۔۔۔

ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ،پہلی بار 83.01روپے تک گر گئی

نئی دلی 20اکتوبر (کے ایم ایس) امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 83.08کی سطح تک گرگئی جو کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اب تک کی سب سے کم ترین سطح ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعرات کی صبح امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی …

تفصیل۔۔۔

بھارت کشن گنگااورریٹل پن بجلی گھروں سے متعلق عالمی بنک کے اعلان کا جائزہ لے رہا ہے

نئی دلی 20اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور ریٹل پن بجلی گھروں کے منصوبوں سے متعلق معاملات میں ایک غیر جانبدار ماہر اور ثالثی کورٹ کے سربراہ کی تقرری کے عالمی بینک کے اعلان کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960کے سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت آنے والے دو منصوبوں پر تنازعہ ہے۔بھارتی وزارت …

تفصیل۔۔۔