نئی دلی 29دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع میسورو میں کرسمس کے چند روز بعد نامعلوم مسلح افراد نے ایک گرجا گھر میںزبردستی گھس کر توڑ پھوڑ کی ، ننھے یسوع مسیح کے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور چندے کے باکس سے پیسے چرا لئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ میسورو کے علاقے پیریا پٹنہ میں واقع سینٹ میریز چرچ میں پیش آیاہے۔پولیس نے میڈیا کو …
تفصیل۔۔۔بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ازبکستان میں 18بچے ہلاک
نئی دلی 29دسمبر (کے ایم ایس)ازبکستان میں بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے کم سے کم 18بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں نے بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت Doc-1 Maxپیا تھا جسے بھارت میں نوئیڈا میں واقع میریون بائیوٹیک نے تیار کیا تھا۔وزارت نے مزیدکہا کہ …
تفصیل۔۔۔جھار کھنڈ: مسلح افراد کی فائرنگ میں اداکارہ ہلاک
کولکتہ 29دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہائی وے پر جھارکھنڈ کی ایک اداکارہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ریا کماری کو مغربی بنگال میں ایک ہائی وے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔اداکارہ کے شوہر پرکاش کمار نے جو فلم پروڈیوسر ہیں کہاہے کہ مسلح افراد نے …
تفصیل۔۔۔جواہر لعل نہرو تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے کر گئے تھے ، بی جے پی کا اعتراف
نئی دلی 28دسمبر(کے ایم ایس) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گئے تھے جس کی وجہ سے عالمی ادارے کو اس معاملے پر مداخلت کرنا پڑی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق …
تفصیل۔۔۔بھارت میں روسی سیاستدان کی پراسرار موت کی تحقیقات شروع
نئی دلی 28دسمبر(کے ایم ایس) روس کے امیر ترین سیاستدان اور یوکرین جنگ کے مبینہ ناقد پاویل اینتونوف کی بھارت کے ایک ہوٹل میں پراسرار موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں گزشتہ روز65سالہ پاویل اینتونوف کی خون میں لت پت لاش ہوٹل کے باہر سے برآمد ہوئی تھی جہاں …
تفصیل۔۔۔بھارت : وی ایچ پی کاکھلے میدان میں نماز ادا کرنے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
گروگرام28دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میںوشوا ہندو پریشدکے رہنمائوں نے مسلمانوں کے کھلے میدان میں نماز ادا کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے حکام کو ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کھلے میدان میں نماز ادا کرنے کا رواج فوری طورپر ختم کیا جائے کیونکہ اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ وی ایچ پی کے رضاکاروں نے مطالبہ کیا کہ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں پولیس سٹیشن میں بند خاتون پر پولیس افسر کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل
کانپور27دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میںپولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میںایک پولیس افسر لاک اپ میں بند ایک خاتون پر بہیمانہ تشدد کرتا نظر آرہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سماج وادی پارٹی کے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ویڈیو میںخاتون کو مدد کے لیے بھیک مانگتے ہوئے اور درد …
تفصیل۔۔۔بھارت :مسلمانوں کے خلاف اکسانے پر بی جے پی رہنماکے خلاف پولیس میں شکایت درج
بنگلورو27دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اوررکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے حالیہ دورے کے دوران مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شکایت سیاسی تجزیہ کار تحسین پونا والا نے سوشل میڈیا کے ذریعے شیو موگا سٹی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس جی کے متھن کمار کے پاس درج کرائی …
تفصیل۔۔۔پرچنڈ کے نیپال کا وزیر اعظم بننے سے بھارت فکرمند
کھٹمنڈو27دسمبر (کے ایم ایس) نیپال میں ما ئونواز تحریک کے رہنما پشپ کمل دہل عرف پرچنڈ کی اقتدار میں واپسی بھارت کے لیے فکرمندی کا باعث ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پہلے ہی انتہائی پیچیدہ ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پرچنڈ نے بھارت کے قریب ترین ہمسایہ ملک نیپال میں سن 1996سے 2006کے درمیان خانہ جنگی کے دوران ما ئونواز گوریلا تحریک …
تفصیل۔۔۔ہندوانتہاپسندوں کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر سمیت کشمیری طلبا پر حملہ
لکھنو27دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش میں قائم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک پی ایچ ڈی اسکالر سمیت کشمیری طلبا پر حملہ کردیا جس سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبا میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ پی ایچ ڈی اسکالر جبران نے بتایاکہ ہندوتوا غنڈوں نے طلبا ء کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں ”دہشت گرد” کہا۔جبران نے بتایا کہ لوگوںکا …
تفصیل۔۔۔