اسلام آبادیکم جنوری(کے ایم ایس)پاکستان اور بھارت کے حکام نے 31دسمبر 1988کے معاہدے کے تحت اتوار کو جوہری تنصیبات اور سہولیات بارے فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوارکو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے …
تفصیل۔۔۔امریکہ میں عیسائی تنظیموں کا بھارت میں عیسائیوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کا اعلان
ٹیکساس31دسمبر(کے ایم ایس) امریکہ میں قائم بھارتی عیسائی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن آرگنائزیشنز ان نارتھ امریکہ (FIACONA)نے بھارت میں عیسائیوںپر جاری ظلم و ستم او عیسائیوں کے قتل عام میں کچھ امریکی ہندو تنظیموں کے ملوث ہونے کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے نئے سال کے موقع پر ٹیکساس کے شہر فرسکو میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر …
تفصیل۔۔۔گجرات میں 2000 مسلمانوں کے قاتل کو G-20 کی سربراہی سونپنا حیران کن ہے، رانا ایوب
واشنگٹن 31 دسمبر (کے ایم ایس)ممتاز بھارتی صحافی رانا ایوب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو جن کے ہاتھ گجرات کے 2000 مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، G-20 کی سربراہی سونپنا حیران کن ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رانا ایوب نے جنہیں واشنگٹن پریس کلب نے سب سے بڑا John Aubuchon award ایوارڈ دیا گیا ہے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا …
تفصیل۔۔۔مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کا”جئے شری رام “ کے نعروں پراحتجاجاً سٹیج پر بیٹھنے سے انکار
کولکتہ31 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت میں ہندو توا وزیر اعظم نریندر مود ی نے ریاست مغربی بنگال کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ہاوڑہ ریلوے سٹیشن پرہونے والی اس افتتاحی تقریب میں جب ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی شرکت کیلئے پہنچیں تو بی جے پی کارکنوں نے ”جئے شری رام “ کے نعرے لگانے شروع کر دیے جس پر وزیر اعلیٰ نے شدید احتجاج کیا اور …
تفصیل۔۔۔چھتیس گڑھ :ہزارسے زائد عیسائیوں کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیاگیا،سول سوسائٹی کے گروپ کا انکشاف
نئی دلی 30دسمبر ( کے ایم ایس ) بھارتی شہری حقوق کے گروپوں نے کہا ہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں تقریبا ایک ہزار عیسائی قبائلیوں کو ان کے مذہب کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان میں سے بعض کا جبری طورپر مذہب تبدیل کر کے ہندو بنادیا گیا۔ سینٹر فار اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرازم نے آل انڈیا پیپلز فورم، آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن …
تفصیل۔۔۔ازبکستان کو کھانسی کازہریلا شربت برآمد کرنے والی بھارت کی ‘ماریون بائیوٹیک’کا پلانٹ بند کردیاگیا
شربت پینے سے ازبکستان میں 18بچے ہلاک ہو گئے تھے نئی دلی30دسمبر ( کے ایم ایس ) ازبکستان میں بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18بچوں کی ہلاکت کے بعد شربت تیار کرنے والی ماریون بائیوٹیک کا پلانٹ بند کر دیا گیا ہے۔ ریاست اتر پردیش میں واقع ماریون بائیوٹیک کا نوئیڈا پلانٹ جہاں ازبکستان کو بھجوایا جانیوالا کھانسی کا شربت Doc-1 Maxتیار کیاگیا تھا کو 18بچوں …
تفصیل۔۔۔مدھیہ پردیش :جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پر ہندوتوا غنڈوں کا 10سالہ مسلم بچے پر وحشیانہ تشدد
نئی دلی 30دسمبر ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں ہندوتوا غنڈوں نےایک 10 سالہ مسلمان بچے کو جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ریاست کے ضلع کھنڈوا میں درگا کالونی کے علاقے عیدگاہ میں5ویں جماعت کا مسلم طالب علم 10سالہ بچہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں ہندوتوا غنڈو ں نے …
تفصیل۔۔۔نااہل فورس، بھارتی پولیس اہلکار بندوق لوڈ کرنے سے ناواقف، رائفل کی نلی میں گولی ڈال دی
لکھنو، 29 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی پولیس کی پیشہ وارانہ اہلیت کا بانڈہ اس وقت پھوٹ گیا جب ایک اعلیٰ افسر کے دورے کے دوران ایک اہلکار کو بندوق لوڈ کرنے سے نا واقف پایا گیا۔ واقعے کی ویڈیو رائرل ہونے پر بھارتی پویس فورس کو سخت خفت اٹھانا پڑی۔ ہزیمت سے بھر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) آر کے بھردواج بھارتی …
تفصیل۔۔۔آسام :بی جے پی حکومت مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے
آسام 29 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں ترنمول کانگریس کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی حکومت ریاست میں مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بناتے ہوئے انکے گھروں کو مسمار کر رہی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ احمد حسن عمران نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں کو بلڈوزر کر کے انہیں بے گھر …
تفصیل۔۔۔بھارت جموں و کشمیر کاغیر قانونی تسلط ختم اورپاکستان میں شرانگیز سرگرمیوں میں معاونت باز رہے:ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد 29دسمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا غیرقانونی تسلط ختم کرے اور پاکستان میں شرانگیز سرگرمیوں کی معاونت سے باز رہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج اسلام آباد میں سال کی اختتامی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان امن اور مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اور …
تفصیل۔۔۔