مدھیہ پردیش: خاتون کو جائیداد کے تنازعے پر برہنہ کر کے گاﺅں میں گھمایا گیا

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے ایک گاﺅں میں جائیداد کے تنازعے پر ایک خاتو ن کو برہنہ کر کے پورے گاﺅں میں گھمایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ 30جون کو جھارد اتھانے کی حدود میں واقع ارنیاوینا گاﺅں میں پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس کا جو بیان سامنے آیا ہے کہ اس کے مطابق متاثرہ خاتوں کی پہلے اسی گاﺅں میں ایک شخص سے شادی ہوئی تھی تاہم بعد میں اس نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر ایک اور شخص سے شادی کی اور اسکے ساتھ اندور میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب خاتوں اپنے دوسرے شوہر کے آبائی گھر پہنچی اور خاندان کی زرعی زمیں میں اپنے شوہر کے حصے کا مطالبہ کیا جہاں شوہر کے خاندان کے کئی افراد نے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اورمارپیٹ کی ، ملزمان نے اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، اسکے بال کاٹ دیے ، کپڑے پھاڑ دیے اور اسے برہنہ کر کے گلے میں جوتوں کا ہار پہنایا جس کے بعد اسے اسے پورے گاﺅں میں گھمایا گیا۔ خاتون کے شوہر نے مداخلت کی تو اسے بھی مارا پیٹا گیا ۔
مارپیٹ کے سبب خاتوں کی آنکھ، سر ، گال اور پیٹ پر چوٹیں آئیں جبکہ اسکے شوہر کے چہرے اور سینے پرزخم آئے ۔ پولیس نے بعد ازاں تین خواتین سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تین ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ باقی آٹھ مفرورہو چکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔








