رائے پور، 20 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میںہزاروں عیسائی ہندو تواگروپوںکی طرف سے ریاست کے کئی علاقوں میں عیسائی مخالف تشدد کے خلاف ضلع کلکٹر کے دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہندو عسکریت پسند گروپ ”آر ایس ایس“ سے وابستہ افراد نے عیسائیوں پر حملہ کیا، ان کی املاک کی توڑ پھوڑ کی اور انہیں گھروں سے …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: بی جے پی کا حلال گوشت پرپابندی کا بل لانے کا منصوبہ
بنگلورو20 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حلال گوشت پر پابندی کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ بل اسمبلی میں لانے کے معاملے پر بی جے پی اور حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے درمیان سخت رسہ کشی کا امکان ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی این روی کمار بل اسمبلی کے جاری …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں 1,600 سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی: سی پی آئی
امراوتی (آندھرا پردیش)، 20 دسمبر(کے ایم ایس )کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کی ریاستی اکائی نے بتایا ہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں یوجینا شرمیکا ریتو کانگریس پارٹی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کم از کم 1,673 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی کے ریاستی سیکرٹری کے رام کرشنا نے کہا کہ آندھرا پردیش کے تمام 26 اضلاع …
تفصیل۔۔۔بلقیس بانو کا 20 سالہ انتظار، انصاف میں تاخیر نے بھارتی عدالتی نظام پر اعتماد ختم کردیا
نئی دہلی20 دسمبر(کے ایم ایس)سول سوسائٹی، قانونی ماہرین، خواتین کارکنوں اور متعدد مسلم رہنمائوں نے بلقیس بانو کیس کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے 17 دسمبر کو گجرات فسادات کی شکار بانو کی طرف سے دائر نظرثانی کی عرضی کو مسترد کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے گجرات حکومت کے فیصلے جس میں گیارہ مجرموں …
تفصیل۔۔۔چین سے کشیدگی کے دوران بھارت نے بحری جنگی جہاز مورمو گائو بحری بیڑے میں شامل کردیا
نئی دلی 19دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی بحریہ نے چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بحری جنگی جہاز ‘آئی این ایس مورموگائو’کواپنے بحری بیڑے میں شامل کردیا ہے۔ یہ بحری جہاز جدید ترین سینسرز، ریڈار اور زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہونے کے علاوہ نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل جنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بحری جہاز میں جدید رڈار سسٹم …
تفصیل۔۔۔دلی ہائی کورٹ نے پی ایف آئی کے سربراہ کی جیل سے گھر میں نظربند ی کی درخواست مسترد کر دی
نئی دلی 19دسمبر(کے ایم ایس) نئی دلی ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سربراہ ای ابو بکرکی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظر نئی دلی کی تہاڑ جیل سے گھر میں نظربند کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس سدھارتھ مردل اور رجنیش بھٹناگر پرمشتمل ڈویژنل بنچ نے آج پی ایف آئی کے 70سالہ علیل صدر ابو بکر کی گرتی ہوئی صحت کی …
تفصیل۔۔۔بھارت: مہاراشٹر میں نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری
ممبئی 19دسمبر (کے ایم ایس)ہندوتوا حکومت کے تحت بھارت تیزی سے نفسیاتی طور پر غیر متوازن معاشرہ بنتا جا رہا ہے جہاں ریاست مہاراشٹر میں آٹھ افراد نے ایک نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پالگھر میںملزموںنے لڑکی کو پہلے ایک غیر استعمال شدہ عمارت میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کو سمندر کے کنارے لے گئے جہاں انہوں نے …
تفصیل۔۔۔مودی بھارت چین سرحدی کشیدگی پر لوگوں سے کچھ چھپا رہے ہیں: کانگریس
نئی دہلی19دسمبر(کے ایم ایس) بھارت میںکانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے بھارت-چین سرحدی تنازعے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے پانچ سوالات پوچھے ہیں جن کے جواب کا ملک مطالبہ کررہا ہے اورجو اس کا حق ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے یہ سوالات اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کئے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ وہ چین …
تفصیل۔۔۔”بی جے پی “والے میرے نہیں بلکہ نفرت کے خلاف مظاہرے کریں، بلاول بٹھو
نیویارک 18 دسمبر (کے ایم ایس)وزیر خارجہ بلال بٹھو زرداری نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ میرے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے بھارتی مسلمانوں کو اپنے ہی ملک میں درپیش امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کرے۔ بلال بٹھو زرداری نے چندروز قبل اقوام متحدہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں نریندر مودی کو گجرات …
تفصیل۔۔۔بھارت :ناگپور میں بھارتی پولیس اہلکار کی خودکشی
ناگپور18دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ناگپورشہر میں ایک پولیس اہلکارنے خود کو پھانسی لگاکر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ بیلترودی تھانے کے 44سالہ کانسٹیبل سنتوش وانکھیڑے نے رگھوجی نگر پولیس کوارٹرز میں اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔جائے وقوعہ سے خودکشی کاکوئی نوٹ نہیں ملا۔ ہڈکیشور پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی …
تفصیل۔۔۔