بھارت

جنگی جنون:بھارتی وزارت دفاع نے افواج کیلئے 52ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری دیدی

نئی دلی:بھارتی حکومت نے 52ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی منظوری دی ہے جس میں فوج کیلئے بغیر پائلٹ کے جہار، الیکڑانگ وار فیئر سٹیم ، ٹینک شکن میزائل ، درمیانی دوری کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل ، کم دوری کافضائی دفاعی نظام ، ٹینکوں کے لیے ایکٹوپروٹیکشن سسٹم اور جیٹ پر مبنی کامیکازی ڈرون نظام کی خریداری شامل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان سودوں کی منظوری وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں جمعہ کے روز منعقدہ دفاعی خرید کونسل (ڈی اے سی) کے اجلاس میں دی گئی ۔
بھارتی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خریداری کے ان سودوں میں فوج کیلئے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز(یو اے وی)، الیکٹرانک وار فیئر سسٹم ”آکاش ترنگ“ ، مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل( ایم پی اے ٹی جی ایم) سسٹم ، درمیانی درجے کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل( ایم آر ایس اے ایم)ہتھیاروں کانظا م ، بہت کم دوری کا فضائی دفاعی نظام (وی۔شوراڈز)، ٹینکوں کے لیے ایکٹوپروٹیکشن سسٹم اور جیٹ پر مبنی کامیکارزی ڈرون سسٹم کی خریداری شامل ہے ۔
”ڈی اے سی“نے بھارتی بحریہ کے لیے ملٹی انفلوئنس گراﺅنڈمائن” ایم آئی جی ایم“ ، نیول شپ بورن ان مینڈ ایریل سسٹم ( این ایس یو اے ایس)کی خریداری اور الیکڑانک پروپلشن سسٹم کیلئے لینڈ بیسڈ ٹیسٹ فیسلیٹی ( ایل بی ٹی ایف) کے قیام کی منظوری دی ہے ۔
اجلاس میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کیلئے ہائی الٹی ٹیوڈ سوڈو سیٹلائٹ (ایف ڈبیلو ایچ اے پی ایس) کی خریداری اور دیگر تجاویز کی منظور ی دی گئی ۔ KMS-08/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button