بھارت
اتر پردیش : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں قائم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایک پروفیسر راو¿ دانش علی کو نامعلوم حملہ آوروں نے کیمپس میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا سابق طالب علم راﺅ دانش علی گزشتہ11 سال سے یونیورسٹی کیمپس میں بطور پروفیسر کام کر رہا تھا۔ حملہ آدھی رات کے قریب مولانا آزاد لائبریری کے قریب اس وقت ہوا جب علی اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ سیر کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے راﺅ دان علی کے سر میں تین دو گولیاں ماریں۔ زخمی پروفیسر کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔








